نیٹ فلکس کی یہ پریشانی اسے ڈبو سکتی ہے

1 hour ago 1

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

تجزیہ کار کے مطابق دنیا کے بڑے سٹریمنگ پلیٹ فارمز میں شامل نیٹ فلکس کو صارفین کی جانب سے اس کے پروگرام دیکھنے کے دورانیے میں کمی کا سامنا ہے، جو کمپنی کے مستقبل کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔

سٹریمنگ کے شعبے میں عالمی سطح پر سب سے زیادہ صارفین رکھنے والی کمپنی نیٹ فلکس کے ناظرین نے رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران اس کے ڈرامے، فلمیں اور براہ راست نشر ہونے والے پروگرام 2023 کے اسی عرصے کے مقابلے میں آٹھ فیصد کم وقت تک دیکھے۔

بینک ویلز فارگو کے تجزیہ کار سٹیون کاہل نے ستمبر کے آخر میں ’یاہو فنانس‘ کو بتایا کہ صارفین کی دلچسپی میں کمی کے باعث نیٹ فلکس کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ان کے مطابق اس صورت حال سے کمپنی کی آمدنی اور مستقبل دونوں متاثر ہو سکتے ہیں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب نیٹ فلکس اشتہارات کے ذریعے اپنی آمدنی بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔

پروگراموں کے دوران دکھائے جانے والے اشتہارات سے ہونے والی آمدنی کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ کتنے لوگ اور کتنی دیر تک مواد دیکھتے ہیں۔

اس معاملے میں صرف صارفین کی مجموعی تعداد اہم نہیں ہوتی بلکہ ان کا مواد دیکھنے کا دورانیہ زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔

سٹیون کاہل نے کہا کہ ’صارفین کی دلچسپی کے حوالے سے سامنے آنے والے رجحانات ہمارے لیے تشویش ناک ہیں۔‘

نیٹ فلکس کے حصص کی قیمت یکم جنوری سے اب تک تقریباً 32 فیصد گر چکی ہے اور امکان ہے کہ رواں سال کے اختتام پر اس کی قیمت 2023 کے بعد اپنی کم ترین سطح پر ہو۔

ویلز فارگو کی جانب سے نیٹ فلکس کے حصص کے بارے میں منفی پیش گوئی کی ایک بڑی وجہ کمپنی کی اشتہارات سے حاصل ہونے والی آمدنی ہے جو ناظرین کے دیکھنے کا دورانیہ کم ہونے سے متاثر ہوتی ہے۔

ویلز فارگو کے اعداد و شمار کے مطابق جون 2023 میں نیٹ فلکس کے صارفین روزانہ اوسطاً ایک گھنٹہ 48 منٹ سٹریمنگ مواد دیکھتے تھے لیکن گذشتہ تین برسوں میں یہ دورانیہ کم ہو کر ایک گھنٹہ 38 منٹ رہ گیا ہے۔

اخبار ’وال سٹریٹ جرنل‘ نے ان اعداد و شمار کا حوالہ دیا ہے۔

نیٹ فلکس نے اکتوبر 2022 میں ماہانہ 6.99 ڈالر کی فیس کے ساتھ اپنا ’بیسک ود ایڈز‘ پیکج متعارف کرایا تھا۔

یہ پہلا موقع تھا جب کمپنی نے اشتہارات کے ساتھ سبسکرپشن کی سہولت فراہم کی۔

تاہم باکسنگ مقابلوں اور امریکی فٹ بال لیگ این ایف ایل کے میچوں جیسے براہ راست نشر ہونے والے پروگراموں کے دوران نیٹ فلکس صارفین کی رکنیت کی نوعیت سے قطع نظر اشتہارات دکھاتا ہے۔

ناظرین کے اعداد و شمار کا تجزیہ کرنے والے ادارے نیلسن کے مطابق رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں نیٹ فلکس کے پروگراموں میں سائنس فکشن ڈرامہ ’سٹرینجر تھنگز‘ سب سے زیادہ دیکھا گیا.

تاہم اس کے علاوہ کمپنی کا صرف ایک اور خصوصی پروگرام ٹاپ 20 میں جگہ بنا سکا۔ یہ تاریخی ڈرامہ سیریز ’برجرٹن‘ تھی۔

دوسری جانب نیٹ فلکس کی تفریحی کمپنی وارنر برادرز ڈسکوری کو خریدنے کی کوشش بھی ناکام ہو گئی۔ کمپنی نے تین ماہ قبل اس خریداری کا اعلان کیا تھا، لیکن فروری میں یہ منصوبہ ختم ہو گیا۔

دی انڈیپنڈنٹ نے اس معاملے پر نیٹ فلکس سے مؤقف جاننے کے لیے رابطہ کیا ہے۔

سٹیون کاہل کی پیش گوئی ہے کہ نیٹ فلکس پر مواد دیکھنے کا دورانیہ مزید کم ہو سکتا ہے، جس کے نتیجے میں اشتہارات سے حاصل ہونے والی آمدنی بھی متاثر ہوگی۔

ان کا اندازہ ہے کہ رواں سال کے اختتام سے پہلے نیٹ فلکس کے حصص کی قیمت میں مزید 21 فیصد کمی ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

تاہم تمام تجزیہ کار نیٹ فلکس کے مستقبل کے بارے میں اتنے مایوس نہیں ہیں۔

مالیاتی ویب سائٹ ’موٹلی فول‘ کے تجزیہ کار نیل پٹیل کے مطابق کمپنی نے جولائی سے ستمبر کے دوران اپنے تقریباً سات کروڑ حصص واپس خریدے ہیں، جو اس بات کا اشارہ ہے کہ کمپنی کو اپنے مستقبل پر اعتماد ہے۔

نیل پٹیل نے جمعرات کو شائع ہونے والے اپنے تجزیے میں کہا ’اس سے مجموعی طور پر یہی نتیجہ نکلتا ہے کہ کمپنی کی انتظامیہ اپنے حصص کو کم قیمت پر دستیاب سمجھتی ہے۔

اگر ایسا نہ ہوتا تو وہ اتنی بڑی تعداد میں حصص واپس خریدنے کے بجائے کم حصص خریدتی یا قرضوں کی ادائیگی کرتی۔‘

ان کے مطابق سٹریمنگ کی عالمی مارکیٹ میں نیٹ فلکس کی مضبوط پوزیشن بھی اس بات کا اشارہ ہے کہ کمپنی حصص کی قیمت میں موجودہ گراوٹ سے نکل سکتی ہے۔

نیل پٹیل نے لکھا ’2025 کے اختتام پر دستیاب اعداد و شمار کے مطابق نیٹ فلکس کے صارفین کی تعداد 32 کروڑ 50 لاکھ سے زیادہ ہے اور 2026 میں کمپنی کی متوقع آمدنی 51 ارب 10 کروڑ ڈالر ہے۔ اس طرح کمپنی بڑے پیمانے پر کاروبار کر رہی ہے۔‘

ان کے بقول صارفین کی اتنی بڑی تعداد کمپنی کے برانڈ کو مضبوط بناتی ہے اور اسے مواد کی تیاری پر بڑھتے ہوئے اخراجات لاکھوں صارفین میں تقسیم کرنے کا موقع دیتی ہے۔

نیٹ فلکس کے حصص کی قیمت یکم جنوری سے اب تک تقریباً 32 فیصد گر چکی ہے اور امکان ہے کہ رواں سال کے اختتام پر اس کی قیمت 2023 کے بعد اپنی کم ترین سطح پر ہو۔
منگل, نومبر 3, 2026 - 17:15
Main image: 

<p>نیٹ فلکس کے تاریخی ڈرامے ’برجرٹن‘ کا ایک منظر (نیٹ فلکس)</p>

type: 
SEO Title: 
نیٹ فلکس کی یہ پریشانی اسے ڈبو سکتی ہے
origin url: 
https://www.the-independent.com/us/money/netflix-viewership-hours-decline-b3077747.html
Read Entire Article
Chatroom