راولپنڈی کے علاقے گلشن آباد میں نجی چینل 92 نیوز سے وابستہ اینکر پرسن رابعہ احسن اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں جن کے جسم پر گولی لگنے کا نشان تھا جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کے لیے ان کے شوہر احسن طاہر خان کو حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس کے مطابق رابعہ احسن کی لاش گھر کے بیڈ روم سے ملی، جس پر گردن کے نیچے گولی لگنے کا نشان تھا۔ اطلاع ملنے پر پولیس افسران موقعے پر پہنچے اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔
راولپنڈی کے سٹی پولیس افسر (سی پی او) حسن مشتاق سکھیرا نے بتایا کہ رابعہ احسن ایک نجی ٹی وی چینل سے وابستہ تھیں۔ ان کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔
سی پی او کے مطابق پولیس نے واقعے میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا ہے، جبکہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے ہیں۔
پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے مطابق رابعہ احسن، جن کی عمر 41 برس تھی، اپنے کمرے میں مردہ پائی گئیں اور انہیں سر میں گولی لگی تھی۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
پولیس کی ابتدائی تفتیش کے دوران ان کے شوہر احسن طاہر خان نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ پستول کے ساتھ کھیل رہے تھے کہ اچانک گولی چل گئی، جو رابعہ کو جا لگی۔
ان کے مطابق یہ واقعہ اتفاقی تھا اور اس وقت گھر میں رابعہ کی والدہ اور بہنیں بھی موجود تھیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور فرانزک شواہد کی روشنی میں قانونی کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔
تاحال شوہر کے حادثاتی فائرنگ کے مؤقف کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوئی اور واقعے کی حتمی وجوہات تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گی۔
<p>اینکر پرسن رابعہ احسن آٹھ نومبر 2026 کو اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں (رابعہ احسن/ایکس)</p>
.png)
5 hours ago
6




English (US) ·