نیتن یاہو نے اسرائیل کی ممکنہ نئی حکومت کو یہودی تشخص کیلئے خطرہ قرار دے دیا

17 hours ago 4

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے نئی حکومت کی تشکیل کے لیے جاری سیاسی کشمکش کے دوران اپوزیشن کی جانب سے حکومت بنانے کی کوششوں کو ملکی سلامتی اور اسرائیل کے یہودی تشخص کے لیے خطرہ قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ عرب جماعتوں کی حمایت سے بننے والی حکومت دہشت گردی کا مقابلہ نہیں کرسکے گی اور اسرائیل کو اندرونی طور پر کمزور کردے گی۔ اسرائیلی انتخابات میں مطلوبہ پارلیمانی اکثریت حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد نیتن یاہو نے اپنے ویڈیو بیان میں قومی اتحاد کی حکومت بنانے کی اپیل کی۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں تمام صہیونی اور قومی جماعتوں کو مل کر حکومت قائم کرنی چاہیے۔ نیتن یاہو نے الزام عائد کیا کہ اپوزیشن جماعتیں عرب اور اسلام پسند جماعتوں کی حمایت سے نئی حکومت قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ ایسی حکومت ایران، غزہ اور لبنان سے متعلق سکیورٹی چیلنجز کا مؤثر مقابلہ نہیں کرسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی حمایت کرنے والوں کی پارلیمانی مدد سے قائم ہونے والی حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ نہیں لڑ سکتی۔ نیتن یاہو نے ایسی حکومت کو اسرائیل کے مستقبل اور اس کے یہودی تشخص کے لیے بھی خطرہ قرار دیا۔
Read Entire Article
Chatroom