مشن تاحال مکمل نہیں ہوا، ایران اب بھی سلامتی کیلیے خطرہ ہے؛ اسرائیل

13 hours ago 2

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوششیں دوبارہ شروع کر رہا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے اتوار کے روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوششوں کی بحالی کے ساتھ ایسی دیگر سرگرمیوں میں بھی مصروف ہے جو اسرائیل کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ اسرائیل کاٹز کا کہنا تھا کہ ایران کے حوالے سے مشن ابھی ادھورا ہے اور اسرائیل کو درپیش خطرات کے پیش نظر سیکیورٹی معاملات پر مسلسل نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ تاہم اسرائیلی وزیر دفاع نے ایران کے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوششیں دوبارہ شروع کرنے کے دعوے کے حق میں کوئی شواہد پیش نہیں کیے گئے۔ یاد رہے کہ ایران طویل عرصے سے جوہری ہتھیار بنانے کے اسرائیلی الزامات کی تردید کرتا آیا ہے۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
Read Entire Article
Chatroom