مری: لینڈ سلائیڈنگ کے باعث صورتحال سنگین، عوام کی ہنگامی نقل مکانی شروع

1 month ago 8

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
مری: لینڈ سلائیڈنگ کے باعث صورتحال سنگین، درجنوں درخت گر گئے جبکہ گزشتہ کئی روز سے مٹی کے تودے گرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف علاقوں میں متعدد گھروں کی دیواروں، چھتوں اور برآمدوں میں بڑے شگاف پڑ گئے ہیں جس سے مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ انتظامیہ کے مطابق متاثرہ علاقوں سے رہائشیوں کی ساز و سامان سمیت ہنگامی نقل مکانی شروع کر دی گئی ہے، جبکہ مساجد میں اعلانات کر کے لوگوں کو علاقہ خالی کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ ادھر جھیکاگلی چوک ری ماڈلنگ پراجیکٹ بھی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گیا ہے اور مٹی کے تودے گرنے سے منصوبے کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے اور مزید متاثرہ علاقوں سے آبادی کو منتقل کرنے کے اقدامات جاری ہیں۔
Read Entire Article
Chatroom