مذاکرات میں بعض امور پر خاموشی ضروری ہوتی ہے، میڈیا قیاس آرائیوں سے گریز کرے، دفتر خارجہ

2 months ago 7

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ سفارت کاری اور مذاکرات میں بعض امور کو خاموشی سے آگے بڑھانا ضروری ہوتا ہے لہٰذا میڈیا قیاس آرائیوں سے گریز کرے اور فیصلوں کا انتظار کرے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اپنی دیرینہ پالیسی کے مطابق مشرقِ وسطیٰ اور خلیجِ فارس میں جاری تنازع کے حل کے لیے سفارتی ذرائع اور روابط کے ذریعے آگے بڑھنے کے عزم پر قائم ہے۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سفارت کاری اور مذاکرات کے عمل میں بعض امور کو صوابدید اور خاموشی کے ساتھ آگے بڑھانا ضروری ہوتا ہے، لہٰذا ذرائع ابلاغ سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ قیاس آرائیوں سے گریز کریں اور فیصلوں یا نتائج سے متعلق سرکاری اعلانات کا انتظار کریں۔
Read Entire Article
Chatroom