Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
باٹا پور میں بیوی کو دوسری منزل سے نیچے گرانے کے الزام میں پولیس نے شوہر عامر کو گرفتار کرلیا، واقعے میں خاتون شدید زخمی ہوگئی۔
پولیس کے مطابق ملزم عامر پر اپنی بہن کے ساتھ مل کر اہلیہ کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے اور دوسری منزل سے نیچے گرانے کا الزام ہے۔ نیچے گرنے کے باعث خاتون کی ریڑھ کی ہڈی اور بائیں پاؤں کی ہڈی ٹوٹ گئی، جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہیں۔
واقعے کا مقدمہ اقدام قتل کی دفعہ 324 کے تحت درج کرلیا گیا ہے جبکہ واقعے میں ملوث ملزمہ کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق خواتین پر تشدد اور جان لیوا حملے کسی صورت قابل قبول نہیں، گھریلو تنازع کی آڑ میں تشدد کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ خواتین کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور ملزمان سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔