لام فیشن ویک: معروف ڈیزائنرز کی کلیکشنز، شوبز ستاروں کی ریمپ پر واپسی

3 hours ago 2

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

پاکستان فیشن ڈیزائن کونسل (پی ایف ڈی سی) اور فیشن پاکستان ویک (ایف پی ڈبلیو) کے تحت ہونے والے فیشن شوز کا سلسلہ ختم ہوئے کافی عرصہ گزر چکا تاہم لاہور میں منعقد ہونے والے چار روزہ ’لام فیشن ویک‘ نے ایک بار پھر معروف فیشن ڈیزائنرز، ماڈلز اور شوبز شخصیات کو ایک ہی ریمپ پر جمع کر دیا۔

لاہور میں 23 سے 26 اکتوبر تک جاری رہنے والے لام فیشن ویک کے دوسرے سیزن میں کراچی اور لاہور کے معروف ڈیزائنرز نے اپنی نئی کلیکشنز پیش کیں جبکہ متعدد نئے اور ابھرتے ہوئے ڈیزائنرز کو بھی اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملا۔

گذشتہ برس شروع ہونے والے اس فیشن ویک کا مقصد پاکستانی فیشن انڈسٹری کی رونقیں بحال کرنا اور ڈیزائنرز کو اپنی تخلیقات متعارف کروانے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔

انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں

 پی ایف ڈی سی اور ایف پی ڈبلیو کے تحت فیشن شوز کا سلسلہ بند ہونے کے بعد لام فیشن ویک نے اس خلا کو پُر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

معروف ڈیزائنرز کی کلیکشنز

لام فیشن ویک کے دوسرے سیزن میں ثانیہ مسکاتیہ، دیپک پروانی، سائرہ رضوان، نیلوفر شاہد، پریشے عدنان، عمران راجپوت، حسین ریہر، ریکی میلین، فہد حسین، ارم خان، علی ذیشان اور حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائی) سمیت دیگر معروف ڈیزائنرز نے اپنی کلیکشنز پیش کیں۔

فیشن ویک کی ڈائریکشن ایچ ایس وائی نے اپنے مخصوص انداز میں کی جبکہ مختلف ڈیزائنرز کی کلیکشنز کو شائقین کی جانب سے پذیرائی ملی۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈیزائنر حسین ریہر نے اپنی کلیکشن پیش کرکے حاضرین کی توجہ حاصل کی۔

پریشے عدنان جو ان دنوں اپنے ایک انٹرویو کے باعث خبروں میں ہیں، نے بھی اپنی کلیکشن متعارف کروائی، جس کا مرکزی تھیم سیاہ رنگ تھا۔

 ان کی منفرد تخلیقات کو شائقین کی جانب سے خاصی پذیرائی ملی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اسی طرح علی ذیشان نے اپنے روایتی اور منفرد انداز میں کلیکشن پیش کرکے فیشن ویک کی رونق بڑھائی۔

مہرین سید اور ایمن خان کی طویل وقفے بعد ریمپ پر واپسی

لام فیشن ویک میں ڈیزائنرز کی کلیکشنز کے ساتھ معروف شوبز شخصیات کی ریمپ پر موجودگی بھی توجہ کا مرکز رہی۔

مختلف ڈیزائنرز کے شو سٹاپرز کے طور پر درفشاں سلیم، صبور علی، زارا نور عباس، نمیر خان، ثروت گیلانی، مہرین سید، ایمن خان، اسامہ خان اور صحیفہ جبار سمیت دیگر معروف شخصیات نے ریمپ پر واک کی۔

اس فیشن ویک کی ایک خاص بات معروف ماڈل مہرین سید کی طویل عرصے بعد ریمپ پر واپسی تھی۔

اسی طرح اداکارہ ایمن خان نے بھی ایک طویل وقفے کے بعد ریمپ پر واک کی، جس سے فیشن ویک کی رونق میں اضافہ ہوا۔

نئے ڈیزائنرز کی کلیکشنز

لام فیشن ویک کے دوسرے سیزن میں معروف ڈیزائنرز کے ساتھ نئے اور ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کو بھی اپنی کلیکشنز پیش کرنے کا موقع فراہم کیا گیا۔

متعدد نئے ڈیزائنرز نے اپنی تخلیقات متعارف کروائیں اور شائقین سے داد وصول کی۔

فیشن ویک کے شرکا کے مطابق اس نوعیت کے پلیٹ فارمز نئے ڈیزائنرز کی حوصلہ افزائی کے ساتھ پاکستانی فیشن انڈسٹری کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

’لام جیسے پلیٹ فارم کی ضرورت‘

معروف فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائی) نے لام فیشن ویک کے انعقاد کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب فیشن انڈسٹری سے وابستہ افراد امید کھو چکے تھے اس طرح کے پلیٹ فارم کا قیام نہایت اہمیت رکھتا ہے۔

ان کے مطابق نئے ٹیلنٹ کو جس انداز میں اپنی صلاحیتیں دکھانے کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں وہ قابل تحسین ہے۔

ایچ ایس وائی نے بتایا کہ انہیں دنیا بھر سے فون کالز موصول ہوئیں اور لوگوں نے اس اقدام کو سراہا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی فیشن انڈسٹری کو ایسے پلیٹ فارمز کی ضرورت ہے اور پی ایف ڈی سی کے بند ہونے کے بعد اتنے بڑے پیمانے پر فیشن شو کا انعقاد یقیناً قابل تحسین ہے۔

معروف فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی نے بھی لام فیشن ویک کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ایف ڈی سی اور ایف پی ڈبلیو کے تحت ہونے والے فیشن شوز ختم ہونے کے بعد ان کی بحالی نہیں ہو سکی۔

ان کے مطابق اسی لیے آج لام فیشن ویک جیسے پلیٹ فارمز کی اشد ضرورت ہے۔

دیپک پروانی نے کہا کہ اس پلیٹ فارم پر اپنی کلیکشن متعارف کروانا ان کے لیے ایک خوشگوار تجربہ رہا۔

فیشن شوز کے ساتھ کاروبار بھی

لام کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر عارف اقبال اور چیف آپریٹنگ آفیسر عامر اقبال کے مطابق فیشن شوز کے ساتھ برانڈز کا صارفین سے رابطہ، کلیکشنز کو کاروباری مواقع میں تبدیل کرنا اور ڈیزائنرز کو نئی مارکیٹس تک رسائی فراہم کرنا بھی اہمیت رکھتا ہے۔

لام فیشن ویک کا آغاز گذشتہ برس ہوا تھا اور اس کے پہلے سیزن میں بھی ڈیزائنرز نے بھرپور شرکت کی تھی۔

پہلے سیزن میں اداکار فواد خان کی اہلیہ صدف فواد خان نے بھی اپنی کلیکشن متعارف کروائی تھی، جبکہ ان کی حوصلہ افزائی کے لیے فواد خان خود تقریب میں شریک ہوئے تھے۔

فواد خان نے بھی اس موقع پر لام جیسے فیشن ویکس کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری رہنا چاہیے۔

پاکستانی فیشن انڈسٹری کی رونقیں بحال کرنے کی کوشش

چار روز تک جاری رہنے والے لام فیشن ویک کے دوسرے سیزن میں معروف ڈیزائنرز کی کلیکشنز، شوبز شخصیات کی شرکت، مہرین سید اور ایمن خان کی ریمپ پر واپسی اور نئے ڈیزائنرز کی موجودگی نمایاں رہی۔

پی ایف ڈی سی اور ایف پی ڈبلیو کے تحت فیشن شوز کا سلسلہ ختم ہونے کے بعد لام فیشن ویک پاکستانی فیشن انڈسٹری کی رونقیں بحال کرنے کی ایک اہم کوشش کے طور پر سامنے آیا ہے۔

فیشن ویک میں شریک ڈیزائنرز اور منتظمین نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستانی فیشن انڈسٹری کے فروغ نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی اور ڈیزائنرز کو کاروباری مواقع فراہم کرنے کے لیے ایسے پلیٹ فارمز کا تسلسل برقرار رہنا چاہیے۔

چار روزہ فیشن ویک میں کراچی اور لاہور کے نامور ڈیزائنرز کے ساتھ نئے ٹیلنٹ نے بھی اپنی کلیکشنز پیش کیں۔
بدھ, اکتوبر 28, 2026 - 08:15
Main image: 

<p class="rteright">لاہور میں 24 اکتوبر، 2026 کو&nbsp;لام فیشن ویک کے دوران ماڈلز ڈیزائنر خدابخش کے تیار کردہ ملبوسات پیش کر رہی ہیں (اے ایف پی)</p>

jw id: 
Ux3oVpVd
type: 
SEO Title: 
لام فیشن ویک: معروف ڈیزائنرز کی کلیکشنز، شوبز ستاروں کی ریمپ پر واپسی
Read Entire Article
Chatroom