Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
قبائلی علاقوں کے لیے بڑا اعزاز ، قبائلی ضلع باجوڑ سے تعلق رکھنے والی منیبہ حسین نے سی ایس ایس کے ٹاپ گروپ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرکے خیبرپختونخوا اور قبائلی علاقوں کا نام روشن کر دیا۔
ڈاکٹر محمد ارشد حسین کی صاحبزادی منیبہ حسین نے 24 سال کی عمر میں پہلی کوشش میں سول سروسز آف پاکستان (CSS 2025) کامیابی سے پاس کیا اور انہیں پاکستان انتظامی سروس (PAS) میں الاٹ کیا گیا۔
وہ NUML پشاور سے انگلش لسانیات میں بی ایس کی ڈگری رکھتی ہیں اور باجوڑ کے علاقے وڑہ ماموند سے تعلق ہے۔ منیبہ حسین اپنے علاقے سے PAS میں جانے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔
ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے منیبہ حسین کے والد جو کہ پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہیں انہوں نے بتایا کہ بیٹی نے اسلامیہ کالج پشاور سے ایف ایس سی کی ،جب گریجویشن کے لئے داخلہ لیا تو اس دن سے ارادہ کیا تھا کہ سی ایس ایس کرنا ہے، دن رات محنت کی ، والدین اور خاص طور پر انکے دادا ان کے لئے بہت دعائیں کرتے تھے۔
ڈاکٹر ارشد حسین نے بتایا کہ محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی ، دور جدید اور ٹیکنالوجی کے دور میں بھی بچے اپنی تعلیم پر توجہ دیں تو کامیابی ان کے قدم ضرور چومتی ہے۔