غیر ملکی کرکٹ میچز پر جواء کروانے والا نیٹ ورک گرفتار

4 months ago 9

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
لاہور میں غیر ملکی کرکٹ میچز پر جواء کروانے والے نیٹ ورک کو گرفتار کر لیا گیا۔ چوکی انچارج ایل بلاک نے ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر نیٹ ورک کو گرفتار کیا، گرفتار ملزمان میں زاہد حمید اور محمد عاطف شامل ہیں۔ ملزمان آن لائن انٹرنیشنل کرکٹ میچز پر جواء کرواتے تھے، ملزمان مختلف موبائل ایپ اکاؤنٹس کے ذریعے گروپ جواء بھی کرواتے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے موبائل فونز، ایل سی ڈی، لیپ ٹاپ اور 1 لاکھ 15 ہزار روپے سے زائد رقم بھی برآمد کر لی گئی۔ ایس پی صدر رانا حسین طاہر کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ انہوں نے چوکی انچارج ذوالفقار علی و ٹیم کو شاباش دی۔
Read Entire Article