عمران خان کی بینائی کا معاملہ: اپوزیشن کا پارلیمنٹ کے باہر دھرنا

4 months ago 22

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف کے ارکان پارلیمان نے 18 جولائی 2024 کو اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج کے دوران سابق وزیر اعظم عمران خان کی تصاویر اٹھا رکھی ہیں (اے ایف پی/فائل)

اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان (ٹی ٹی اے پی) نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مبینہ خراب صحت اور ان کی ملاقاتوں پر پابندی کے خلاف آج (جمعے کو) اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کی عمارت کے باہر دھرنا دے دیا۔

اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے احتجاج کا اعلان جمعرات کو سپریم کورٹ کے سامنے ایک رپورٹ کے پیش ہونے کے چند گھنٹے بعد کیا تھا جس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی دائیں آنکھ کی بینائی صرف 15 فیصد رہ جانے کا ذکر ہے۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان نے عمران خان کو الشفاء ہسپتال منتقل کرنے کا باقاعدہ مطالبہ کردیا

ہم کل پارلیمنٹ کے گیٹ کے باہر ( ڈی چوک ) دھرنا دے دیں گے اور یہ دھرنا تب تک جاری رہے گا جب تک عمران خان کو الشفاء ہسپتال منتقل نہیں کردیا جاتا اور وہاں ان کا ان کے ذاتی معالجین کی موجودگی… pic.twitter.com/c5CmCiSBJo

— Tehreek-e-Tahafuz-e-Ayin-e-Pakistan (@TTAP_OFFICIAL) February 12, 2026

سپریم کورٹ میں مذکورہ رپورٹ پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے پیش کی، جنہیں عدالت عظمیٰ نے فرینڈ آف دا کورٹ مقرر کرتے ہوئے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملنے اور وہاں ان کی صورت حال پر تفصیلات اکٹھا کرنے کی ذمہ داری لگائی تھی۔ 

سلمان صفدر، جو بدھ کو تقریباً تین گھنٹے اڈیالہ جیل میں رہے اور حکام کے علاوہ عمران خان سے بھی ملے، نے اپنی رپورٹ پی ٹی آئی کے بانی کے حوالے سے بتایا کہ ’ان کی دائیں آنکھ میں صرف 15 فیصد بینائی رہ گئی ہے۔‘

رپورٹ پیش ہونے کے بعد سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے 16 فروری سے قبل عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کی غرض سے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے اور ان (عمران خان) کی ان کے بیرون ملک مقیم بیٹوں سے بات کروانے کا حکم جاری کیا۔ 

زیادہ پڑھی جانے والی سیاست

Read Entire Article
Chatroom