عمران خان کو پمز اسپتال میں آنکھ کے اہم آپریشن کے بعد اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا

3 months ago 17

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
عمران خان کو فالو اپ طبی معائنے کے لیے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز منتقل کیا گیا جہاں ان کی آنکھ کے علاج کا اہم مرحلہ مکمل کر لیا گیا۔ پریس ریلیز کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید عمران احمد خان نیازی کو 24 فروری 2026 کو آنکھ کے علاج کے سلسلے میں اینٹی VEGF انٹرا وٹریل انجیکشن کی دوسری خوراک لگانے کے لیے اسپتال لایا گیا۔ طبی عمل سے قبل ماہرین کے بورڈ نے ان کا تفصیلی معائنہ کیا، جس میں کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ کی جانب سے ایکو کارڈیوگرافی اور ای سی جی کی گئی، جن کے نتائج نارمل آئے جبکہ کنسلٹنٹ فزیشن نے بھی انہیں طبی طور پر مستحکم قرار دیا۔ ڈاکٹرز نے باقاعدہ رضامندی حاصل کرنے کے بعد آپریشن تھیٹر میں مقررہ حفاظتی پروٹوکول اور مانیٹرنگ کے تحت کنسلٹنٹ آپتھلمولوجسٹ کی نگرانی میں مائیکروسکوپی گائیڈنس کے ساتھ اینٹی VEGF انجیکشن کی دوسری خوراک دی، جسے کامیاب قرار دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق طبی عمل کے بعد عمران خان کو مزید نگرانی کے لیے ڈاکٹروں کی زیرِ نگرانی رکھا گیا جبکہ ان کی صحت کو تسلی بخش قرار دیا جا رہا ہے۔
Read Entire Article
Chatroom