عمران اور رضوان تیسرے ون ڈے کے سٹار، پاکستان کا سری لنکا کو وائٹ واش

5 months ago 23

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

پاکستان نے تین میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں سری لنکا کو چھ وکٹوں سے ہرا کر وائٹ واش کر دیا۔

اس فتح کے ساتھ پاکستان نے سیریز تین صفر سے جیت لی۔

212 رنز کا ہدف پاکستان نے 45 ویں اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ 

پاکستان کی جانب سے محد رضوان 61 ناقابل شکست رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے جبکہ فخر زمان نے 55، بابر اعظم نے 34 اور حسین طلعت42 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ حسیب اللہ خان صفر اور سلمان علی آغا چھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 

سری لنکا کی جانب سے جیفری ونڈرسے نے تین اور مہیش تھکشانا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 

قبل ازیں سری لنکا نے پاکستان کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو جیتنے کے لیے 212 رنز کا ہدف دیا تھا۔ 

پہلے کھیلتے ہوئے سری لنکا کی پوری ٹیم 46 ویں اوور میں 211 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ 

سری لنکا کی جانب سے سدیرہ سمارا وکراما 48 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔

پاتھوم نسانکا نے 24، کامل مشارا 29 کشال مینڈس 34 اور پون رتھ نیاکے 32 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے فیصل اکرم نے دو اور وسیم جونیئر نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

حارث رؤف دو، شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

سری لنکا کی پہلی وکٹ 55 رنز پر گری۔

سری لنکا کو دوسرا نقصان 69، تیسرا 112، چوتھا 123، پانچواں 143، چھٹا 166، ساتواں 180، آٹھواں 193، نواں 210 اور دسواں نقصان 211 رنز پر اٹھانا پڑا۔

اس میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی تھیں۔ فیصل اکرم، شاہین آفریدی، فہیم اشرف اور حسیب اللّٰہ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا۔

سری لنکا کی ٹیم میں بھی چار تبدیلیاں کی گئی۔ کپتان چریتھ اسالنکا کی بیماری کی وجہ سے کوشل مینڈس نے ٹیم کی قیادت کی۔

Read Entire Article