Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
متحدہ عرب امارات کے نیشنل گارڈ نے سمندرِ عمان میں کارگو جہاز میں آگ لگنے کے بعد عملے کے 22 افراد کو بحفاظت ریسکیو کرلیا۔
اماراتی نیشنل گارڈ کے مطابق جہاز میں سوار تمام افراد عرب ممالک سے تعلق رکھتے تھے۔ واقعے کی اطلاع جہاز کے عملے نے کوسٹ گارڈ کو دی، جس کے بعد امدادی کارروائی کے لیے خصوصی ٹیمیں فوری طور پر روانہ کی گئیں۔
بیان کے مطابق امدادی ٹیموں نے متاثرہ جہاز کا سراغ لگایا اور وہاں پہنچ کر عملے کے تمام 22 افراد کو بحفاظت نکال لیا۔
ریسکیو کیے گئے افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا۔ اماراتی حکام کے مطابق تمام افراد کی حالت مستحکم ہے۔
الحرس الوطني الإماراتي ينقذ 22 شخصاً إثر حريق سفينة شحن في بحر عمان
في إطار الجهود المتواصلة التي يبذلها الحرس الوطني لحماية الأرواح وتعزيز الأمن والسلامة البحرية، تمكنت مجموعة حرس السواحل بالحرس الوطني من إنقاذ 22 شخصاً من الجنسيات العربية ، إثر اندلاع حريق في سفينة شحن كانوا… pic.twitter.com/cOfaHOEoW8
— الحرس الوطني (@Uaengc) November 8, 2026
نیشنل گارڈ نے کہا کہ اس کارروائی سے سمندری ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے اس کے اہلکاروں کی تیاری اور صلاحیتوں کا اظہار ہوتا ہے۔
تاہم حکام نے تاحال جہاز کا نام، آگ لگنے کی وجہ اور واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات جاری نہیں کیں۔
واضح رہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کے بقول آج دن بھر میں تین آئل ٹینکرز غیرقانونی طور پر آبنانے ہرمز عبور کرنے کی کوشش میں بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے اور ان میں آگ لگ گئی تھی۔