Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کو دوبارہ وزیراعلیٰ منتخب کرنے کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق علی امین گنڈاپور کو دوبارہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کرنے کے معاملے پر ان کے بھائی فیصل امین گنڈاپور نے واضح کیا ہے کہ وزیراعلیٰ کے انتخاب کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ہی کریں گے۔
ایکسپریس نیوز سے گفتگو میں فیصل امین گنڈاپور نے کہا کہ ان سے سوال کیا گیا تھا کہ اگر پارلیمانی پارٹی انہیں وزیراعلیٰ بنانے کے لیے ووٹ دے تو وہ کیا کریں گے، جس پر ان کا جواب تھا کہ ’’میں اس کھیل میں نہیں ہوں، یہ صرف خان صاحب کا فیصلہ ہے، وہ جو بھی فیصلہ کریں گے، میں اسے قبول کروں گا۔‘‘
فیصل امین گنڈاپور نے کہا کہ وزیراعلیٰ بننے سے متعلق ان کے بیان کو بدقسمتی سے غلط رپورٹ کیا گیا جبکہ ان کا اصل مؤقف یہی تھا کہ علی امین گنڈاپور کو دوبارہ وزیراعلیٰ بنانے یا نہ بنانے کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے۔