عثمان قادر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان

3 months ago 9

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
قومی کرکٹر عثمان قادر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کر دیا۔ ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے عثمان قادر نے  ایکس پر پوسٹ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا میں کھیل کر یہ احساس ہوا ہے کہ میری کرکٹ اب بھی باقی ہے، مجھے مزید انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنا چاہیے۔ انہوں ںے کہا کہ اہل خانہ سے مشاورت کے بعد اپنی ریٹائرمنٹ واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ عثمان قادر سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر مرحوم کے بیٹے ہیں، جو ایک ون ڈے اور 25 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ لیگ اسپنر عثمان قادر نے پی سی بی کے رویے سے نالاں ہوکر اکتوبر 2024 میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
Read Entire Article
Chatroom