Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عالمی بینک کی جانب سے سندھ فلڈ ایمرجنسی ریہیبلیٹیشن منصوبے کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دینا سندھ حکومت کی مؤثر منصوبہ بندی ثبوت ہے۔
اپنے بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ منصوبے کے تحت صوبے بھر میں اہم انفراسٹرکچر کی بحالی کے ذریعے 7.2 ملین سے زائد افراد مستفید ہوئے، بحالی منصوبے سے مسفید ہونے والے افراد میں 3.4 ملین خواتین شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے سیلاب متاثرین کی بحالی کو اولین ترجیح دی، محدود وسائل کے باوجود شفافیت، رفتار اور مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنایا، عالمی بینک کی جانب سے پیش رفت کو تسلی بخش قرار دینا تصدیق ہے کہ حکومت سندھ درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ کا منصوبہ متاثرہ علاقوں میں بنیادی سہولیات کی بحالی کا باعث بنا ہے، فلڈ ایمرجنسی ریہیبلیٹیشن منصوبہ معاشی اور سماجی استحکام میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔