ضمنی انتخاب؛ پنجاب اسمبلی کی نشست پر مسلم لیگ(ن) کامیاب، قومی اسمبلی کی نشست پر برتری

6 hours ago 1

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی-203 ساہیول میں غیرحتمی نتیجے کے مطابق کامیابی حاصل کرلی اور گجرانوالہ میں قومی اسمبلی کے حلقے میں حکمران جماعت کے امیدوار کو برتری حاصل ہے۔ ریٹرننگ افسر کی جانب سے جاری فارم-47 کے مطابق پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی-203 کے ضمنی انتخاب کے 185 پولنگ اسٹیشنز میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار محمد اسد حنیف نے 42 ہزار 114 ووٹ حاصل کرلیے جبکہ ان کے مدمقابل تحریک احساس پاکستان کے محمد اویس محمود نے 24 ہزار 512 ووٹ حاصل کیے، آزاد امیدوار وحید حسین ایک ہزار 919 ووٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-77 گجرانوالہ میں غیرحتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار راشد بشیر ورک کو برتری حاصل ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دونوں امیدواروں کو کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے عوام سے اظہار تشکر کیا۔ مریم نواز نے کہا کہ راشد بشیر وڑائچ اور اسد حنیف کی کامیابی مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت اور عوامی اعتماد کا ثبوت ہے، مسلم لیگ (ن) کی کامیابی عوام کے اعتماد اور محبت کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ گجرانوالہ اور چیچہ وطنی کے عوام نے مسلم لیگ (ن) کے حق میں فیصلہ دے کر خدمت کی سیاست کو سراہا اور عوام نے ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے اور مسلم لیگ (ن) کی کامیابی عوام کی محبت اور بھرپور اعتماد کا عکاس ہے۔
Read Entire Article
Chatroom