ضمنی انتخاب میں کوئی غیر معمولی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے، چیف الیکشن کمشنر

6 months ago 27

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین سکندر سلطان راجا نے ضمنی انتخابات کے دوران سیکیورٹی کے مؤثر اقدامات پر صوبائی حکومتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے ضمنی انتخاب میں کوئی غیرمعمولی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نےالیکشن کمیشن میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کا ضمنی انتخاب بہت پرامن رہا، پنجاب اور خیبرپختونخوا کی حکومتوں کا شکرگزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں ہمیشہ ٹرن آؤٹ کم رہتا ہے، جس کی بہت سی وجوہات ہوتی ہیں، اس انتخاب سے نمبر گیم تبدیلی نہیں ہونی تھی جس کی وجہ سے عوام کی دلچپسپی کم رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف کمیشن نے بلاتفریق ایکشن لیا، ڈی آر اوز نے کچھ رپورٹس بھیجی ہیں،کچھ شکایات کا کمیشن نے خود نوٹس لیا ہے تاہم آج کے ضمنی انتخاب میں کوئی غیر معمولی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ طلال چوہدری کو کل طلب کیا ہے اور کل سماعت ہوگی، لوکل گورنمنٹ انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایک وزیر اور امیدوار کو نااہل کیا تھا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہر چیز کی ایک لیگل اسکیم ہے، دنیا بھر میں انتخابات میں خلاف ورزیاں ہوتی ہیں،کمیشن وقتاً فوقتاً اپنی تجاویز حکومت کو بھیجتا رہتا ہے، کمیشن کے پاس ٹربیونل کو ہدایات دینے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔
Read Entire Article
Chatroom