صومالی لینڈ کو تسلیم کرنا اسرائیل کا صومالیہ کی سرحدوں پر براہ راست حملہ: اسحاق ڈار

5 months ago 28

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

 پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسرائیل نے صومالی لینڈ کو تسلیم کر کے اور وہاں وزیر خارجہ بھیج کر صومالیہ کی بین الاقوامی تسلیم شدہ سرحدوں پر براہ راست حملہ کیا۔ ان کا کہنا تھا پاکستان صومالیہ کی خودمختاری کا احترام اور حمایت کرتا ہے۔

دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق اتوار کو جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار اسرائیلی وزیر خارجہ کے صومالی لینڈ کے دورہ انتہائی تشویشناک قرار دیا کہا کہ ’اسرائیل کے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے اور اسرائیلی وزیرخارجہ کے صومالی لینڈ جانے کی غیرقانونی اورغیرحقیقی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ پاکستان صومالیہ کی وحدت خود مختاری اور علاقائی سلامتی کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’صومالی لینڈ صومالیہ کا غیر متنازع اور اٹوٹ انگ ہے۔ بین الاقوامی قانون تحت ریاست کی خود مختاری اورعلاقائی سالمیت لازمی ہیں۔ کوئی بیرونی ادارہ یا ریاست اس حقیقت کو بدلنے کا قانونی یااخلاقی حق نہیں رکھتی، ایسے کسی بھی بیان یا عمل کو قانونی یاسیاسی اثر حاصل نہیں ہوگا۔‘

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اس مسئلے پر بریفنگ کے دوران صومالیہ کی بھرپور حمایت کا اظہار بھی کیا اور اسرائیلی اقدامات کی مذمت کی۔

دوسری جانب سعودی سرکاری سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق ہفتے کو سعودی عرب کے نائب وزیر برائے امور خارجہ ولید الخریجی نے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس سے خطاب میں مملکت کی جانب سے وفاقی جمہوریہ صومالیہ کی خود مختاری، وحدت اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

انہوں نے اسرائیلی قابض حکام اور صومالی لینڈ کے خطے کے درمیان باہمی طور پر تسلیم کیے جانے کے اعلامیے کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کر دیا اور اسے یک طرفہ علیحدگی پسند اقدامات کی توثیق قرار دیا، جو بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ اور او آئی سی کے منشور کی خلاف ورزی ہیں۔ 

oic.jpg

سعودی عرب کے نائب وزیر برائے امور خارجہ ولید الخریجی او آئی سی وزرائے کونسل کے غیر معمولی اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں (سعودی پریس ایجنسی)

سعودی نائب وزیر خارجہ نے صومالیہ کی وحدت اور علاقائی سالمیت کے منافی متوازی اکائیاں مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کو مملکت کی جانب سے دو ٹوک انداز میں مسترد کرنے، اس کی خودمختاری کی تقسیم یا اس میں کمی کو رد کرنے، صومالی ریاست کے قانونی اداروں کی حمایت اور صومالیہ اور اس کے برادر عوام کے استحکام کو برقرار رکھنے کے عزم کی توثیق کی۔

انہوں نے او آئی سی اور اس کے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ صومالیہ میں علیحدگی پسند اکائیوں کو تسلیم کرنے یا ان کے ساتھ کسی بھی قسم کے معاملات کو مسترد کرتے ہوئے ایک مضبوط اور اجتماعی اسلامی مؤقف اختیار کریں۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سعودی نائب وزیر خارجہ نے ان اقدامات کے نتیجے میں پیدا ہونے والے کسی بھی سیاسی یا سکیورٹی مضمرات کا مکمل ذمہ دار اسرائیلی وجود کو ٹھہرانے پر زور دیا۔ انہوں نے بین الاقوامی فورمز پر مربوط اقدامات پر زور دیا تاکہ صومالیہ کی وحدت کی توثیق کی جا سکے اور رکن ممالک کے لیے خطرہ بننے والی ایسی خطرناک مثالوں کی روک تھام کی جا سکے۔ انہوں نے اس باہمی تسلیم کے نتیجے میں سامنے آنے والے کسی بھی اقدام یا تعاون کو مسترد کر دیا۔

انہوں نے مسئلہ فلسطین کی مرکزیت پر مملکت کے زور اور غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے حصول کے لیے تمام کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا، تاکہ بالآخر برادر فلسطینی عوام اپنے حق خود ارادیت کا استعمال کر سکیں اور 1967 کی سرحدوں کے اندر اپنی آزاد ریاست قائم کر سکیں، جس کا دارالحکومت مشرقی بیت المقدس ہو۔

Read Entire Article
Chatroom