’صنف نازک، عزم آہن‘: خواتین آرٹسٹس کے فن پاروں کی نمائش

4 months ago 26

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

پنجاب کونسل آف آرٹس راولپنڈی کی پوٹھوہار آرٹ گیلری میں ایک منفرد نمائش کا انعقاد کیا گیا جو کئی حوالوں سے اپنی نوعیت کی پہلی نمائش قرار دی جا رہی ہے۔

اس نمائش کا عنوان ’صنف نازک، عزم آہن‘ ہے جس کا اہتمام اسلام آباد میں ’تصویر خانہ‘ کے بانی احمد حبیب نے کیا۔

اس نمائش کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں جڑواں شہروں کی دس خواتین فنکاروں کی تخلیق کردہ پاکستان کے مختلف تاریخی اور مشہور قلعوں کی پینٹنگز پیش کی گئیں۔

exhibition

پنجاب کونسل آف آرٹس راولپنڈی کی پوٹھوہار آرٹ گیلری میں ایک منفرد نمائش کا انعقاد کیا گیا (عصمت جبیں)

اس تصور کے پیچھے یہ خیال کارفرما ہے کہ ماضی میں عسکری طاقت، سیاسی اقتدار اور حکمرانی کی علامت سمجھے جانے والے یہ قلعے، جو آج بھی جاہ و حشمت کی یادگار ہیں، موجودہ دور کی خواتین آرٹسٹس کی نظر میں کس طرح جلوہ گر ہوتے ہیں۔

نمائش میں شامل فن پاروں کی تعداد درجنوں میں ہے، جن میں قلعوں کی عکاسی واٹر کلر، آئل کلر اور ایمبرائڈری سمیت مختلف میڈیمز کے ذریعے کی گئی ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

عصمت جبیں بھی ان دس فنکاروں میں شامل ہوں جن کی پینٹنگز اس نمائش کا حصہ ہیں۔

انہوں نے گلگت بلتستان کے تاریخی التت فورٹ کی پینٹنگ تیار کی ہے، جو تقریباً ایک ہزار سال قدیم ہے اور وادی ہنزہ کا نمایاں تعمیراتی شاہکار سمجھا جاتا ہے۔ التت قلعہ صدیوں تک ہنزہ کے حکمرانوں کی رہائش گاہ رہا ہے۔

نمائش سے معلوم ہوتا ہے کہ ان تاریخی قلعوں کو پاکستان کی دس خواتین مصوروں نے کس زاویے سے دیکھا اور اپنے فن کے ذریعے کیسے پیش کیا۔

Read Entire Article
Chatroom