صبا قمر نے اپنی ’’ادھوری خواہشات‘‘ کا اظہار کردیا

4 months ago 29

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
پاکستانی اداکارہ صبا قمر ایک بار پھر اپنے منفرد خیالات کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ ایک وائرل ویڈیو میں اداکارہ نے اپنی زندگی، خواہشات اور ادھورے پن کے احساس پر نہایت گہرے انداز میں گفتگو کی۔ صبا قمر نے کہا کہ ان کی زندگی بھارتی ہدایتکار امتیاز علی کی فلموں جیسی محسوس ہوتی ہے، جہاں ادھورے پن میں بھی ایک عجیب خوبصورتی اور کشش موجود ہوتی ہے۔ ان کے مطابق وہ خود کو ایک ادھوری روح سمجھتی ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ زندگی میں کچھ چیزوں کا نامکمل رہ جانا بھی اپنی خاص معنویت رکھتا ہے۔ https://www.instagram.com/reel/DYFv90XMgmQ/ انہوں نے مزید کہا کہ جب تمام خواہشات پوری ہو جائیں تو خواہش کرنے کا جذبہ ہی ختم ہو جاتا ہے، اسی لیے درد، کمی اور ادھورے پن میں بھی ایک خاص لطف موجود ہے۔ صبا قمر کے اس فلسفیانہ انداز نے مداحوں کو نہ صرف متاثر کیا بلکہ انہیں گہرے غور و فکر پر بھی مجبور کر دیا۔
Read Entire Article
Chatroom