شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری، عمر ایوب اور زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

5 months ago 25

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
انسداد دہشتگردی عدالت نے  شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتار جاری اور عمر ایوب و زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب اور زرتاج گل کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا بھی حکم دیا۔ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ عدالت نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ دونوں رہنماؤں کے پاسپورٹ بلاک کر کے رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔ عدالت نے تمام فریقین کو آئندہ سماعت کے لیے طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید کارروائی 3 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
Read Entire Article