شہباز شریف آج سعودی عرب، قطر اور ترکی کے اہم دوروں پر روانہ ہوں گے

1 month ago 12

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف بدھ کو سعودی عرب کے اہم دورے پر روانہ ہو  رہے ہیں جہاں سے وہ قطر اور پھر ترکی بھی جائیں گے۔

وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ 15 اپریل سے 18 اپریل تک سعودی عرب، قطر اور ترکی کا دورہ کریں گے۔

اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیراعظم کے معاونِ خصوصی سید طارق فاطمی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی ہوں گے۔

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ اور اسلام آباد میں ہونے والے حالیہ مذاکرات کے تناظر میں یہ دورے انتہائی اہم سمجھے جا رہے ہیں۔

ایران اور امریکہ کے درمیان سیز فائر کے بعد اسلام آباد میں اہم مذاکرات کا پہلا دور 11 اپریل کو ہوا تھا جو بنا کسی معاہدے کے ختم ہوا، تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور بھی رواں ہفتے اسلام آباد میں ہی ہو گا۔

اس جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اشارہ کر چکے ہیں۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پاکستان کے وزیر اعظم آفس سے بدھ کو جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب اور قطر دو طرفہ تناظر میں ہوگا جہاں وہ دونوں ممالک کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم ترکی کا دورہ بھی کریں گے جہاں وہ پانچویں انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کریں گے۔

بیان کے مطابق فورم کے دوران وزیراعظم دیگر عالمی رہنماؤں کے ساتھ لیڈرز پینل میں شرکت کریں گے اور فورم میں پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس دوران وزیراعظم شہباز شریف کی رجب طیب اردوغان سے بھی ملاقات ہو گی۔

Read Entire Article