سندھ میں سوج آگ برسانے کو تیار، پنجاب میں بارش کا سسٹم موجود

4 months ago 31

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
سندھ میں گرمی کی شدت میں شدید اضافے کا امکان ہے جبکہ پنجاب میں بارش کا سسٹم تاحال موجود ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور شہر میں گرمی کی شدت بدستور قائم ہے، تاہم صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا سسٹم بھی موجود ہے۔ ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ  لاہور شہر میں سہ پہر اور شام کے وقت تیز رفتار ہوائیں چلنے کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ علاوہ ازیں شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 27 جب  کہ زیادہ سے زیادہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ دوسری جانب سندھ میں ہیٹ ویو کا خدشہ پیدا ہو رہا ہے اور صوبے کے بیشتر اضلاع میں پارہ 50 ڈگری تک چھونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے سندھ میں ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر  کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ آئندہ پورا ہفتہ (25 تا 31 مئی) درجہ حرارت میں 6 ڈگری تک کا اضافہ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔ موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ اندرون سندھ کے بیشتر علاقوں میں پارہ 50 ڈگری تک چھو سکتا ہے۔ اس سلسلے میں شہریوں، کسانوں اور بزرگوں کو غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کی ہدایت کی  گئی ہے۔
Read Entire Article
Chatroom