سعودی عرب، مصر اور ترکی کے وزرائے خارجہ کل اسلام آباد میں ملیں گے: اسحاق ڈار

2 months ago 21

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے ہفتے کو تصدیق کی ہے کہ وہ اتوار کو سعودی عرب، مصر اور ترکی کے وزرائے خارجہ سے اسلام آباد میں مل رہے ہیں۔

اسحٰق ڈار نے یہ بات نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہی۔

انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب، ترکی اور مصر کے وزرائے خارجہ پیر کو وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔

’ہماری ملاقات ترکی میں طے تھی، تاہم مصروفیات کی وجہ سے میں نے بھائیوں کو اسلام آباد میں دعوت دی۔‘

انہوں نے کہا کہ ایران سے بات چیت جاری ہے اور ’ایمان داری، نیک نیتی سے تنازع ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘

ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ ’مذاکرات کے باعث میڈیا پر بات چیت کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔‘

اس سے قبل ترکی کے وزیر خارجہ حاقان فیدان نے بھی اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات کے حوالے سے بتایا تھا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے نجی نشریاتی ادارے اے خبر سے گفتگو میں کہا ’ابتدا میں ہم نے یہ اجلاس ترکی میں منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا تھا… تاہم، چونکہ ہمارے پاکستانی ہم منصبوں کو اپنے ملک میں ہی رہنا ضروری ہے، اس لیے ہم نے اجلاس کو پاکستان منتقل کردیا ہے۔‘

امریکہ اور اسرائیل کی ایران سے جنگ کو تقریباً ایک ماہ ہو چکا ہے اور اس لڑائی کو رکوانے کے لیے پاکستان اور مشرق وسطی کے ممالک سرگرم ہیں۔

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے جمعے کو علاقائی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کے حوالے سے بتایا تھا کہ اسلام آباد اس حوالے سے ’ایک پرخلوص اور فعال کردار ادا کر رہا ہے جس کا مقصد امت مسلمہ کی بہتری ہے۔‘

پاکستان ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ’میں خود کئی بار ایران اور دیگر خلیجی ممالک کی قیادت سے بات کر چکا ہوں تاکہ امن کی راہ ہموار ہو اور برادر اسلامی ممالک کو نقصان سے بچایا جا سکے۔‘

انہوں نے بتایا کہ نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی اس حوالے سے کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کے مطابق ’پاکستان کی کوششیں امت مسلمہ کے بہترین مفاد میں ہیں۔‘

Read Entire Article
Chatroom