ساہیوال، پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران ڈاکوؤں سے مقابلہ، تین ڈاکو ہلاک، اے ایس آئی زخمی

6 months ago 20

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
38 بارہ ایل کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس نے بھاری نفری کے ہمراہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ ترجمان ساہیوال پولیس کے مطابق 110 سیون آر کے راستے جنگل میں ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی جس کے بعد دونوں جانب سے مبینہ مقابلہ ہوا۔ ترجمان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکوؤں کے تین ساتھی اپنے ہی دیگر ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے، جبکہ ان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ مقابلے کے دوران اے ایس آئی اسلم ملزمان کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکوؤں کے دیگر ساتھی فائرنگ کے دوران جنگل کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے جن کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔ ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے بہادری سے مقابلہ کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
Read Entire Article