زیل پاک سوسائٹی سے قربانی کا بیل فرار، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، تلاش جاری

4 months ago 26

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
حیدرآباد کے سائٹ ایریا کے قریب زیل پاک سوسائٹی میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب قربانی کے لیے خریدا گیا ایک بھاری بھرکم سیاہ بیل گاڑی سے اتارتے ہی رسی چھڑا کر فرار ہو گیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بیل تیزی سے بھاگتا ہوا لوگوں کو چکمہ دے رہا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق بیل کو قربانی کے لیے لایا گیا تھا تاہم جیسے ہی اسے گاڑی سے اتارا گیا تو اس نے اچانک رسی چھڑوائی اور زیل پاک سوسائٹی سے نکل کر گلستان سرمست کے علاقے کی جانب دوڑ لگا دی۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ بھاگتا ہوا بیل رات دس بجے تک گلستان سرمست کے اطراف میں دیکھا گیا جس کے بعد وہ نامعلوم سمت میں چلا گیا۔ بیل کے مالکان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو اس کے بارے میں معلومات ملیں تو فوری طور پر رابطہ کیا جائے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر بھی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مدد کی درخواست کی ہے۔ واقعے کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین اسے دلچسپ انداز میں شیئر کر رہے ہیں۔
Read Entire Article
Chatroom