ریما خان بڑے فلمی منصوبے کے ساتھ سلور اسکرین پر واپسی کیلئے تیار

17 hours ago 5

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریما خان نے ایک بڑے سنیما پروجیکٹ کے ذریعے فلمی دنیا میں واپسی کا فیصلہ کرلیا۔ ریما خان نے ہدایت کار اور پروڈیوسر وجاہت رؤف کی نئی فلم ’پنچھی پیارے‘ سائن کرلی ہے۔ وجاہت رؤف نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکارہ کی فلمی دنیا میں واپسی کا اعلان کرتے ہوئے ان کے ساتھ کام کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ ریما خان کا شمار پاکستان کی مقبول فلمی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے 1990ء کی دہائی میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا اور اپنے طویل فلمی کیریئر کے دوران متعدد فلموں میں اداکاری کی۔ ڈاکٹر طارق شہاب سے شادی کے بعد ریما خان امریکا منتقل ہوگئی تھیں جہاں وہ اپنی خاندانی زندگی پر توجہ دے رہی تھیں اور طویل عرصے سے اداکاری سے دور تھیں۔ اداکارہ کی فلمی واپسی کی خبر سامنے آنے پر مداحوں اور شوبز شخصیات نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ عمران عباس، زویا ناصر اور علی رحمان خان سمیت متعدد فنکاروں نے ریما خان اور وجاہت رؤف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Read Entire Article
Chatroom