ریاض: علاقائی سلامتی پر عرب، اسلامی وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس آج

3 months ago 19

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

جدہ میں 10 جنوری 2026 کو وزرائے خارجہ کی کونسل نے او آئی سی جنرل سکریٹریٹ کے ہیڈکوارٹرز میں غیرمعمولی اجلاس میں شرکت کی (فائل فوٹو/ اے ایف پی)

سعودی عرب میں بدھ کو عرب اور اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے تاکہ علاقائی سلامتی اور استحکام کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر غور کیا جا سکے۔

 سعودی وزارت خارجہ کے مطابق ریاض میں ہونے والے اس اجلاس کا مقصد رکن ممالک کے درمیان مشاورت اور ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے تاکہ خطے میں امن اور استحکام کی بہترین حمایت کی جا سکے۔

یہ اجلاس مشرقِ وسطیٰ میں تیزی سے بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پس منظر میں ہونے جا رہا ہے۔

امریکہ اور اسرائیل کے 28 فروری کو مشترکہ حملے کے بعد ایران نے خلیجی ممالک، اسرائیل اور خطے میں امریکی تنصیبات کو میزائلوں اور ڈرون حملوں سے نشانہ بنانا شروع کیا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

دبئی اور دوحہ جیسے بڑے کارگو مراکز سمیت خلیجی ہوائی اڈوں کو ایرانی حملوں کے باعث بار بار بند کرنا پڑا، جس سے تجارت، سفر اور اہم طبی سامان کی ترسیل متاثر ہوئی۔

منگل کو سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے شام، الجزائر، عراق، بوسنیا و ہرزیگووینا، مصر اور متحدہ عرب امارات میں اپنے ہم منصبوں سے رابطہ کیا تھا۔

بدھ کا یہ اجلاس عرب اور اسلامی ممالک کی ایک مشترکہ کوشش کی نمائندگی کرتا ہے تاکہ صورتحال کے اثرات کو قابو میں لایا جا سکے اور بحران مزید گہرا ہونے سے پہلے کشیدگی کم کرنے کی راہ ہموار کی جا سکے۔

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا

لائیو اپ ڈیٹس

Read Entire Article
Chatroom