Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
نواحی علاقے دڑی سانگھی میں سفاک شوہر نے اپنی بیوی صائمہ بی بی کو ذبح کر کے قتل کر دیا جبکہ قاتل شویر ارشاد سانگھی بھی پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزم ارشاد نے اپنی بیوی صائمہ کو گزشتہ رات خنجر کے وار سے ذبح کرکے قتل کر دیا تھا۔
پولیس کارروائی میں مصروف ملزم کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن کر رہی تھی کہ تھانہ سٹی سی ڈویژن پولیس نے ناکہ پر مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش، جس پر مسلح ملزمان نے ناکہ توڑ کر فرار ہوتے ہوئے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔
ایس ایچ او سی ڈویژن یونس عباسی کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران بیوی کو ذبح کرنے والا سفاک قاتل ارشاد سانگھی مارا گیا، فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں تاحال سرچ آپریشن جاری ہے۔
پولیس کے مطابق مقتولہ اور قاتل ملزم کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کی جائے گی۔