Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
راولپنڈی کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں مرمت کے دوران کولنگ یونٹ کا کمپریسر پھٹ گیا۔
ذرائع کے مطابق کمپریسر پھٹنے کا دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ آواز دور تک سنی گئی، جبکہ دھماکے کی آواز سے مریضوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
کولنگ سسٹم کا کمپریسر پھٹنے سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں حماد، اویس اور حماد شامل ہیں۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کو ہولی فیملی اسپتال کے برن یونٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔