راولپنڈی؛ ملازمہ کے ساتھ زیادتی کرنے والا سیلون مالک گرفتار

5 months ago 17

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
تھانہ صدر واہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سیلون پر کام کرنے والی خاتون سے زیادتی کرنے والے سیلون کے مالک کو گرفتار کر لیا۔ مدعیہ مقدمہ کے مطابق زیر حراست شخص کے پاس سیلون پر کام کرنے کے لیے گئی تو مذکورہ نے میرے ساتھ زیادتی کی۔ صدر واہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے سیلون مالک کو گرفتار کر لیا، متاثرہ خاتون کے میڈیکل پراسس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایس پی پوٹھوہار طلحہٰ ولی کا کہنا تھا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ملازمہ کے ساتھ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا تھا جس کے بعد پولیس نے کارروائی کا آغاز کیا۔
Read Entire Article