Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
تھانہ سول لائنز کے علاقے تلسہ روڈ پر دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات کے دوران مسلح ملزم میڈیکل لیب میں گھس کر نقدی اور دو موبائل فونز لوٹ کر فرار گوگئے۔
واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس میں لیب کے اندر ایک خاتون کو تنہا دیکھا جا سکتا ہے اور لیب میں داخل ہونے والا شخص اندر پہنچتے ہی پسٹل نکال لیتا ہے۔ مسلح شخص انتہائی دیدہ دلیری سے لیب کی تہنا خاتون ایمپلائی سے موبائل فون چھین لیتا ہے ۔
مسلح شخص کو دراز سے نقدی اور ٹیبل پر پڑا دوسرا موبائل فون بھی اٹھاتے اور جیبوں میں ڈالتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ مسلح شخص کی موجودگی و دھمکیوں سے لیب میں موجود خاتون کو شدید پریشان حالت میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ مسلح شخص نے اسلحے کی نوک پر خاتون سے مبینہ طور پر زبردستی موبائل فون بھی کھلوایا۔
پولیس کے مطابق واردات 31 اکتوبر کو سٹی لیب تلسہ روڈ پر ہوئی جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمہ لیب کے انتظامی امور پر تعینات مریم سدھیر کی مدعیت میں درج ہے۔ مدعیہ کے مطابق صبع 9.45 بجے لیب پر موجود تھی کہ مسلح شخص موٹر سائیکل پر آیا اور واردات کرکے فرار ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے تفتیش میں مصروف ملزم کو جلد ٹریس کرلیا جائے گا۔