راجن پور، کچے کے علاقے میں پولیس کا بڑے پیمانے پر آپریشن، مقابلہ جاری، ایک اشتہاری ڈاکو ہلاک، تین زخمی

6 months ago 22

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
کچے کے علاقے میں پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن شدت اختیار کر گیا ہے۔ ڈی پی او فاروق امجد کے مطابق پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، جبکہ علاقے میں بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ ڈی پی او نے بتایا کہ پولیس کی فائرنگ سے ایک انتہائی مطلوب اشتہاری ڈاکو ہمزو عمرانی ہلاک ہوگیا ہے، جبکہ اس کے تین ساتھی شدید زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے ڈاکوؤں کی کمین گاہ کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور فرار کے تمام راستے بند کر دیے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق ڈاکو پولیس پر بھاری اسلحہ کا استعمال کررہے ہیں، تاہم پولیس اہلکار بھرپور حکمت عملی کے ساتھ آپریشن آگے بڑھا رہے ہیں۔ ڈی پی او فاروق امجد نے کہا کہ کچے کے علاقے کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنے تک کارروائی جاری رہے گی۔
Read Entire Article