رائل چیلنجرز بنگلورو کا مسلسل دوسرا آئی پی ایل ٹائٹل

2 hours ago 1

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

رائل چیلنجرز بنگلورو نے اتوار کو سٹار بیٹر وراٹ کوہلی کی عمدہ نصف سینچری کی مدد سے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے فائنل میں گجرات ٹائٹنز کو باآسانی پانچ وکٹوں سے ہرا دیا۔

بنگلورو نے آج ٹاس جیت کر احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

washington sundar.jpg

گجرات ٹائٹنز کے واشنگٹن سندر 31 مئی، 2026 کو احمد آباد میں کھیلے گئے آئی پی ایل فائنل میں رائل چیلنجرز کے خلاف شاٹ کھیل رہے ہیں (اے ایف پی)

گجرات ٹائٹنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آٹھ وکٹوں پر 155 رنز بنائے، جسے بنگلورو نے اوپنر کوہلی کے ناٹ آؤٹ کی مدد سے  ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

گجرات کی ٹیم بیٹنگ میں کوئی خاص رفتار حاصل نہ کر سکی اور 15ویں اوور کے آغاز تک اس کا سکور 99 رنز پر پانچ کھلاڑی آؤٹ تھا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

واشنگٹن سندر 50 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، انہوں نے اپنی 37 گیندوں کی اننگز میں پانچ چوکے لگائے۔

گجرات کا کوئی بھی دوسرا بلے باز 20 رنز سے زیادہ نہ بنا سکا۔

فاسٹ بولر راشک سلام نے اپنے چار اوورز میں 27 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔

تجربہ کار فاسٹ بولرز جوش ہیزل ووڈ (2-37) اور بھوونیشور کمار (2-29) نے مجموعی طور پر چار وکٹیں حاصل کیں۔

بھونیشور نے سیزن میں مجموعی طور پر 16 میچوں میں 28 وکٹیں حاصل کیں، جو گجرات کے کگیسو ربادا کے برابر ہیں۔

یہ فائنل اسی پلے آف کا ری میچ ہے جو منگل کو ہوا تھا، جس میں بنگلورو نے دھرمشالہ میں گجرات کو 92 رنز سے شکست دی تھی۔

گجرات نے 2022 میں آئی پی ایل جیتا تھا اور یہ اس کا تیسرا فائنل ہے۔

Read Entire Article