دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے 90 فیصد فٹ ہوں: بابر اعظم

1 hour ago 2

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

پاکستانی کرکٹر بابر اعظم انگلی کی چوٹ سے مکمل طور پر صحت یاب نہ ہونے کے باوجود جمعرات سے لارڈز میں شروع ہونے والے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں واپسی کرنے والے ہیں۔

بابر نے گذشتہ ہفتے ہیڈنگلے میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں شرکت نہیں کی تھی، جسے انگلینڈ نے ایک اننگز اور 103 رنز سے جیت لیا تھا، کیونکہ وہ اس مسئلے کا شکار تھے۔ تاہم انہوں نے کرکٹ کے گھر لارڈز میں پریکٹس سیشنز میں حصہ لیا ہے۔

بدھ کو ایک پریس کانفرنس میں بابر نے کہا: ’جی ہاں، کل کے میچ کے لیے میں 90 فیصد فٹ ہوں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہیں یہ انجری ابتدا میں ویسٹ انڈیز کے دورے کے دوران ہوئی تھی اور بعد ازاں بیکنم میں وارم اپ میچ کے دوران ہاتھ پر گیند لگنے سے ان کی تکلیف مزید بڑھ گئی۔

بابر کی دستیابی پاکستان کے لیے بڑا حوصلہ افزا اضافہ ثابت ہوگی۔ انگلینڈ کی سرزمین پر ان کی بیٹنگ اوسط 65.75 ہے جبکہ انگلینڈ کے خلاف 14 اننگز میں ان کی اوسط 53.83 رہی ہے۔

پاکستان کی کارکردگی کے بارے میں بابر نے کہا: ’ہم اس معیار کے مطابق نہیں کھیل رہے، جس طرح انگلینڈ کی ٹیم کھیل رہی ہے۔‘

 ہیڈنگلے میں پاکستان کو بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور میچ تیسرے دن تک بھی نہیں پہنچ سکا تھا۔

انہوں نے مزید کہا: ’لیکن اس کے بعد ہم اکٹھے بیٹھے اور اپنی غلطیوں پر بات کی۔‘

بابر اعظم جمعرات سے لارڈز میں شروع ہونے والے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں واپسی کرنے والے ہیں۔
جمعرات, اگست 27, 2026 - 09:30
Main image: 

<p class="rteright">انگلینڈ کے اسسٹنٹ کوچ مارکس ٹریسکوتھک (بائیں) 19 اگست 2026 کو شمالی انگلینڈ کے شہر لیڈز میں ہیڈنگلے کرکٹ گراؤنڈ میں انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے افتتاحی روز کھیل کے آغاز سے قبل پاکستان کے بابر اعظم (دائیں) سے گفتگو کر رہے ہیں&nbsp;(ڈیرن اسٹپلز / اے ایف پی)</p>

jw id: 
yXSFml4s
type: 
SEO Title: 
دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے 90 فیصد فٹ ہوں: بابر اعظم
Read Entire Article
Chatroom