دوران ڈکیتی فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کرنے والے دو ملزمان گرفتار

13 hours ago 4

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
پاکستان بازار پولیس نے ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کرنے والے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق گرفتار ملزمان نے 3 روز قبل الطاف نگر بلاک اے میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ کرکے 30 سالہ حمزہ ولد شاہد کو قتل کیا تھا۔ قتل اور واردات کا مقدمہ الزام نمبر 679/2026 بجرم دفعہ 392/397/302/34 پاکستان بازار تھانے میں درج ہے۔ پولیس نے خفیہ اطلاع اور مقتول کے دوست کی نشاندہی پر واردات میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں عبدالرحمن ولد اورنگزیب اور برکت ولد محمد امین شامل ہیں، گرفتار ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہوا اسلحہ مع ایمونیشن، نقدی رقم اور زیرِ استعمال موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔ ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق واردات کے وقت مقتول کے ہمراہ موجود دوست نے بھی گرفتار ملزمان کو شناخت کرتے ہوئے واردات میں ان کے ملوث ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ ڈکیتی و قتل کے مقدمے میں گرفتاری کا عمل جاری ہے۔.
Read Entire Article
Chatroom