خلیج عمان میں امریکی فوج کی کارروائی، ایران سے آنیوالے تجارتی جہاز پر حملہ

20 hours ago 4

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
امریکی فوج نے خلیج عمان میں ایران کی بندرگاہ سے روانہ ہونے والے ایک تجارتی کارگو جہاز کو میزائل حملے کا نشانہ بنا کر ناکارہ بنا دیا۔ امریکی حکام کے مطابق جہاز کے عملے نے متعدد مرتبہ انتباہ کیے جانے کے باوجود ایران کی بحری ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کی تھی۔ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے مطابق  امریکی فوجی طیارے نے جہاز کے پچھلے حصے پر انتہائی درست نشانہ لگانے والے ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں جہاز سمندر میں سفر جاری رکھنے کے قابل نہیں رہا۔ امریکی حکام کے مطابق متاثرہ جہاز کا نام ایم وی ہُدا ہے، جو سینٹ کٹس اینڈ نیوس کے پرچم تلے سفر کر رہا تھا۔ جہاز ایران کی ایک بندرگاہ پر قیام کے بعد علاقائی پانیوں سے باہر نکلنے کی کوشش کر رہا تھا۔ سینٹکام کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نے جہاز کے عملے کو متعدد مرتبہ خبردار کیا اور حملے سے قبل ہدایت کی کہ وہ جہاز کے ان حصوں کو خالی کردیں جنہیں نشانہ بنایا جانا تھا۔ عملے کی جانب سے احکامات پر عمل نہ کیے جانے کے بعد امریکی فوجی طیارے نے جہاز کے پچھلے حصے کو نشانہ بنایا۔
Read Entire Article
Chatroom