جماعت اسلامی کا پیٹرولیم لیوی، بجلی کی قیمتوں اور سولر پالسی کیخلاف جمعہ کو یوم احتجاج کا اعلان

1 day ago 1

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
جماعت اسلامی نے پیٹرولیم لیوی، بجلی کی قیمتوں اور سولر پالسی کیخلاف یکم مئی کو یوم احتجاج منانے کا اعلان کردیا۔ منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ اشتہاروں میں پاکستان فتح کرچکے ہیں مگر عملاً ان دونوں جماعتوں نے پاکستان کو برباد کرکے رکھ دیا ہے۔ جب تک سسٹم کو بدلنے والی پارٹی نہیں آئے گئی حالات ایسے ہی رہیں گے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی اور بجلی کی قیمت اور سولر پالیسی کیخلاف جمعہ کو ملک گیر یوم احتجاج منایا جائے گا۔ حکومت لیوی میں مزید 55 روپے اضافے کی بات کررہی ہے اگر لیوی میں مزید اضافہ کیا تو ہڑتال کی کال دیں گے، 25 کروڑ عوام کو حکمرانوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کی جنگ میں اپنا اربوں ڈالر کا نقصان کرایا، اسرائیل سمیت دیگر کئی ممالک کی دہشتگرد ایجنسیاں پاکستان میں داخل ہوئیں، پاکستان کو اپنے مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے عالمی معاملات میں کردار دا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت نظام بدلنے کی ضرورت ہے، صرف جھنڈے اور چہرے بدلنے سے تبدیلی نہیں آئے گی، اس وقت موجودہ نظام میں مراعات یافتہ طبقے کو سو ارب ڈالر بھی دے دیے جائیں تو تباہ کردیں گے، ملک کو ایک منظم اور عوامی حمایت یافتہ پارٹی کی ضرورت ہے۔ حافظ نعیم نے کہا کہ اس وقت سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے، مشکل وقت میں حکومت کو اپنے خرچے کم کرنے چاہئے تھے مگر یہ سارا بوجھ عوام پر ڈال دیتے ہیں، حکومت نے ایسے مشکل وقت میں عوام سے 137 ارب روپے لیوی سے کمائے۔ لیوی میں سب سے زیادہ کمائی عام لوگوں سے حاصل کیا گیا، موٹر سائیکل سوار غریب عوام سے لیوی کمائی جارہی ہے۔
Read Entire Article