Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
بلوچستان سے اندرون صوبہ اور دیگر صوبوں کے لیے ٹرین سروس ایک بار پھر معطل ہوگئی۔
ریلوے حکام کے مطابق سیکیورٹی خدشات کی بنا پر ٹرین سروس ایک روز کے لیے معطل کی گئی ہے۔
کوئٹہ سے پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس آج روانہ نہیں ہوئی جبکہ کوئٹہ سے کراچی کے لیے بولان میل بھی روانہ نہیں ہوئی۔
اسی طرح، سرحدی شہر چمن کے لیے چمن پسنجر بھی آج نہیں چلے گی۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان سے ٹرین سروس کل سے معمول کے مطابق چلے گی۔