Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
ریاض میں برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کی سعودی عرب آمد کے موقع پر ان کی سعودی ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان سے اہم ملاقات ہوئی۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے، اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری کے مواقع اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر خطے کی مجموعی صورتحال اور درپیش چیلنجز پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ باہمی روابط کو مزید فروغ دیا جائے گا اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔