بابر ٹیم میں تبدیلیوں کا کیسے بتائیں گے؟ کیون پیٹرسن نے پاکستان کرکٹ کا مذاق اڑا دیا

10 hours ago 1

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
دورہ انگلینڈ پر موجود پاکستان ٹیم میں اچانک اکھاڑ پچھاڑ پر سابق غیر ملکی کرکٹرز تنقید کے ساتھ مذاق بھی اڑانے لگے۔ سابق انگلش ٹیسٹ کرکٹر کیون پیٹرسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ میچ سے قبل کپتان سے انٹرویو میں ٹیم میں ہونے والی تبدیلیوں کا پوچھا جاتا ہے۔ انہوں نے مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ یہ میرے دوست بابر اعظم کے لیے بہت طویل انٹرویو ہونے والا ہے۔ کیون پیٹرسن نے مزید کہا کہ اتنے طویل انٹرویو کی وجہ سے ٹاس ایک رات قبل ہی کرلینا چاہیے۔ When a captain is interviewed before every game, the interviewer asks about changes in their team. Could be a v v v v long interview for my buddy, Babar! Maybe the toss should start the night before?? 🤣🤣🤣🤣🤣🤣 — Kevin Pietersen🦏 (@KP24) September 1, 2026 واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کی بدترین کارکردگی کے بعد سات کھلاڑیوں کو وطن واپس بھیج دیا گیا۔ وطن واپس بھیجے جانے والے کھلاڑیوں میں محمد رضوان، سلمان علی آغا اور امام الحق بھی شامل ہیں۔
Read Entire Article
Chatroom