بابر اعظم کا ننھے مداح کو خاص تحفہ، بچہ خوشی سے کھل اٹھا

5 months ago 17

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز بابر اعظم ان دنوں آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ کے دوران سڈنی سکسرز کی نمائندگی کررہے ہیں۔ اسٹار بیٹر نہ صرف اپنی بلے بازی بلکہ اپنی خوش اخلاقی کی وجہ سے بھی جانے جاتے ہیں۔ حال ہی میں بابر اعظم نے ایک بار پھر اپنے اخلاق اور شائستگی سے مداحوں کے دل جیت لیے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڈنی سکسرز کی جرسی پہنے بابر اعظم  اپنے کِٹ بیگز کے ہمراہ  گراؤنڈ سے باہر کسی جگہ موجود ہیں۔ بابر اعظم کے پاس ان کا ایک ننھا فین تصویر کھنچوانے آتا ہے تو بابر اس کو تحفے میں اپنے بیٹنگ گلوز دے دیتے ہیں۔ https://www.facebook.com/expressnewspk/videos/%D8%A8%D8%A7%D8%A8%D8%B1-%D8%A7%D8%B9%D8%B8%D9%85-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%A8%D8%A7%D8%B1-%D9%BE%DA%BE%D8%B1-%DA%86%DA%BE%D8%A7-%DA%AF%D8%A6%DB%92%D8%A8%DA%86%DB%92-%DA%A9%D9%88-%D8%AA%D8%AD%D9%81%DB%81-%D8%AF%DB%8C%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C-%D9%88%DB%8C%DA%88%DB%8C%D9%88-%D9%88%D8%A7%D8%A6%D8%B1%D9%84expressnews-breaking/1536179334100847/ اس دوران ویڈیو بنانے والا شخص بابر سے کہتا ہے بچے کو کوئی بیٹنگ ٹپس دے دیں۔ جس پر بابر اعظم کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ بچے کو ابھی ٹپس کی ضرورت نہیں، بس بیٹنگ انجوائے کرے۔ بابر اعظم سے خاص تحفہ وصول کرنے پر ننھے فین کا چہرہ خوشی سے کھل اٹھتا ہے۔ Babar Azam gifts his gloves to a little fan in Australia. 🥹💗 pic.twitter.com/3acgPdO1Gn — Salman. (@TsMeSalman) December 20, 2025 واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور  مداحوں نے بابر اعظم کے اس عمل کو ان کی عاجزی اور مداحوں سے محبت کا ثبوت قرار دیا۔
Read Entire Article