Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
پوپ لیو چہاردہم نے مصنوعی ذہانت سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے آئی انسانیت کے لیے خطرہ بن سکتی ہے.
کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو چہاردہم نے اے آئی کی تیزی سے بڑھتی ہوئی ترقی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ٹیکنالوجی کو اخلاقی اصولوں اور انسانی اقدار کے تابع نہ رکھا گیا تو معاشرہ اپنی انسانیت کھو سکتا ہے اور دنیا مشینوں کی ایسی جنت میں تبدیل ہوسکتی ہے جہاں انسانی وقار اور اہمیت پس منظر میں چلے جائیں۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق پوپ لیو نے یہ بیان فرانس کے دورے کے دوران پیرس میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور دیگر سرکاری و سفارتی شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔
پوپ لیو کا کہنا تھا کہ ایک عجیب تضاد سامنے آرہا ہے، جہاں کمپیوٹر سسٹمز کو ذہانت کا حامل سمجھا جا رہا ہے، لیکن دوسری جانب انسانوں کے ناقابلِ تنسیخ وقار کو تسلیم کرنے میں مشکلات پیدا ہورہی ہیں۔