Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
ایف آئی اے کے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے غیر رجسٹرڈ اور جعلی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے بلاک 9، انڈیگو ٹاور، نزد کوثر میڈیکو، گزری برج، خالق الزماں روڈ کراچی میں واقع عرفان میڈیکوز پر چھاپہ مارا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق یہ کارروائی ڈائریکٹر کراچی زون کی ہدایات پر کی گئی، جس کے دوران یاسین نامی ملزم کو، جو دکان کا انچارج/سپروائزر تھا، گرفتار کر لیا گیا۔
چھاپے کے دوران ملزم کے قبضے سے بڑی مقدار میں غیر رجسٹرڈ اور جعلی ادویات بھی برآمد کی گئیں۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش جاری ہے جبکہ یاسین اور دکان کے مالک عرفان کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔