Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
جاپان کے شہر ایچی ناگویا میں جاری ایشین گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹس ابھی تک قابل ذکر پرفارمنس دینے میں ناکام رہے ہیں۔
سوئمنگ میں پاکستانی سوئمرز پہلے راونڈ میں ہی باہر ہوگئے، 50 میٹر بریسٹ اسٹروک ہیٹ میں حریم ملک سب سے آخری نمبر پر رہیں۔ حریم ملک نے مقررہ فاصلہ چھتیس عشاریہ پانچ دو سیکنڈ میں طے کیا جبکہ مشعال عائشہ حیات نے بھی 37 عشاریہ صفر دو سیکنڈز کے ساتھ آٹھویں پوزیشن پائی۔
حریم ملک کا مجموعی نتائج میں 22 واں اور مشعال کا 24 واں نمبر رہا۔ اسی طرح 100 میٹر فری اسٹائل میں حمزہ آصف نے ہیٹ میں دوسری، جو مجموعی نتائج میں 35 ویں پوزیشن پائی۔
ٹرائی تھلون ایونٹ میں پاکستانی ایتھلیٹس فائنل میں ٹینکنیل ناک آوٹ ہوگئے۔ سائیکلنگ ایونٹ میں علی حسن، ثناء عارف اور موحد اوور لیپ قرار دیئے گئے۔ ٹرائی تھلون ایونٹ میں کل پاکستان اب مکسڈ ایونٹ میں حصہ لے گا۔
ایم ایم اے میں پاکستان کے عاصم خان کوارٹر فائنل میں پہنچنے میں کامیاب رہے۔ ابتدائی راؤنڈ میں عاصم خان کے حریف کو وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے ڈس کوالیفائی کر دیا گیا تھا۔