Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
بین الاقوامی سطح پر منعقد ہونے والے مقابلوں میں سندھ کی پہلی خاتون چیف ڈی مشن ثنا علی چھٹے ایشین بیچ گیمز میں پاکستانی دستے کی کامیاب قیادت کے بعد وطن پہنچ گئیں۔
کراچی ایئرپورٹ پر ثنا علی کا شاندار استقبال کیا گیا، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کہ سیکرٹری اور دیگر عہدے داروں نے پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے سنا علی کو پھولوں کے ہار پہنائے اور گلدستے پیش کیے۔
ثنا علی کی قائدانہ صلاحیتوں اور بین الاقوامی سطح پر بہترین نمائندگی کو بھرپور سراہا گیا اور ان کی تقرری کو سندھ اور پاکستان کے لیے ایک تاریخی اور قابلِ فخر سنگ میل قرار دیا گیا۔
واضح رہے کہ چین کے شہر سانہ میں ہونے والے چھٹے ایشین بیچ گیمز میں پاکستان نے کبڈی کے کھیل میں دو سلور اور ایک برانز میڈل جیتا۔