انڈر 19 ایشیا کپ: بھارت کیخلاف میچ میں حمزہ ظہور نے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا

11 hours ago 2

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
انڈر 19 ایشیا کپ میں وکٹ کیپر بیٹر حمزہ ظہور نے بھارت کے خلاف مشکل وقت میں ناقابلِ شکست سنچری بناکر  اہم اعزاز اپنے نام کر لیا۔ پاکستانی بیٹر حمزہ ظہور نے 100 رنز بناتے ہوئے میچ کا پانسہ پلٹ دیا اور پاکستان کو 3 وکٹوں سے فتح دلادی۔انہوں نے بھارت کے خلاف اس میچ میں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ ساتویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے حمزہ نے 108 گیندوں پر 100 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 10 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے ابتدائی 5 کھلاڑی صرف 61 رنز پر پویلین لوٹ گئے تھے۔ اس موقع پر حمزہ ظہور اور حسنین عباس ڈار نے چھٹی وکٹ کے لیے 107 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔ حسنین نے 67 گیندوں پر 38 رنز بنائے۔ میچ کے بعد حمزہ ظہور کا کہنا تھا کہ انہوں نے دباؤ نہیں لیا بلکہ اپنی بیٹنگ سے لطف اندوز ہوئے اور دیے گئے پلان کے مطابق کھیلنے کی کوشش کی۔  
Read Entire Article
Chatroom