امریکی فوج کا تین ایرانی تیل بردار جہازوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ

2 hours ago 1

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

امریکی فوج نے ہفتے کو دعویٰ کیا کہ اس نے ایرانی پاسداران انقلاب سے منسلک تین تیل بردار جہازوں کو نشانہ بنا کر ناکارہ یا تباہ کیا ہے۔

امریکی فوج کے مطابق یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب ایرانی فوج نے امریکی جنگی جہازوں پر حملے کیے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ’ایکس‘ پر جاری بیان میں کہا کہ ایران کے’ناکام حملوں‘ کے بعد امریکی فورسز نے خام تیل بردار جہاز ایم ٹی ڈاؤنی (M/T Downy) کو جزیرہ خارک کے قریب اور ایم ٹی سٹارک ون (M/T Stark 1) کو جاسک کے قریب مستقل طور پر ناکارہ بنا دیا۔

انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں

سینٹ کام کے مطابق امریکی فورسز نے خلیج عمان میں موجود خالی تیل بردار جہاز ایم ٹی کائلو (M/T Kylo) کو بھی مکمل طور پر تباہ کردیا۔ امریکی فوج نے کہا کہ جہاز کے عملے کو اسے چھوڑنے کی ہدایت کی گئی تھی، جس کے بعد جہاز کے متعدد اہم حصوں کو نشانہ بنا کر اسے ناقابل استعمال بنا دیا گیا۔

امریکی سینٹ کام نے ان کارروائیوں کی ویڈیو بھی جاری کی۔

امریکی فوج کے مطابق نشانہ بنائے گئے تینوں جہاز ایرانی تیل کی ایک خفیہ ترسیلی نیٹ ورک کا حصہ تھے، جو پاسداران انقلاب اور خطے میں اس کے مسلح اتحادی گروہوں کی مالی معاونت کرتا ہے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق امریکی فوج نے کہا کہ خطے میں گشت کے دوران ایک امریکی طیارہ بردار بحری جہاز اور ایک ڈسٹرائر نے ایران کے جانب سے کیے گئے’متعدد بلااشتعال حملوں‘ سے خود کو محفوظ رکھا اور کسی امریکی اہلکار کو نقصان نہیں پہنچا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ایران نے اس سے قبل امریکہ پر خلیج فارس میں جزیرہ خارک کے قریب ایک ایرانی تیل بردار جہاز کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا تھا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے کہا کہ امریکہ اپنی فورسز کے دفاع سے دریغ نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا،’ہم امریکی فورسز کے دفاع کے لیے کسی بھی اقدام سے نہیں ہچکچائیں گے اور اگر ضرورت پڑی تو ایران کے محدود اور غیر محفوظ تیل بردار بیڑے کو بھی تباہ کردیں گے۔‘

یہ کارروائیاں امریکہ اور ایران کے درمیان ایک ماہ تک نسبتاً پرسکون رہنے کے بعد تقریباً ایک ہفتہ قبل دوبارہ شروع ہونے والی لڑائی کے بعد سامنے آئی ہیں۔ یہ جنگ 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملوں سے شروع ہوئی تھی۔

دونوں فریق ایک دوسرے پر فوجی اور اقتصادی دباؤ بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ جنگ کے خاتمے کے لیے ہونے والے مذاکرات بھی تعطل کا شکار ہوچکے ہیں۔

امریکی فوج کے مطابق یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب ایرانی فوج نے امریکی جنگی جہازوں پر حملے کیے۔
ہفتہ, ستمبر 5, 2026 - 19:30
Main image: 

<p class="rteright">امریکی فوج کی&nbsp;5 ستمبر، 2026 کو&nbsp;ایرانی تیل بردار جہاز پر حملے کی ویڈیو کا سکرین گریب(اے ایف پی)</p>

type: 
SEO Title: 
امریکی فوج کا تین ایرانی تیل بردار جہازوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ
Translator name: 
العاص
Read Entire Article
Chatroom